پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا

10-12-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 9 سو پوائنٹس سے گھٹ کر 1 لاکھ 66 ہزار ایک سو کی سطح سے نیچے آ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، تاہم کاروباری روز کے اختتام کے قریب اچانک مندی چھا گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 352 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 089 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔