اداکارہ میرا کینیڈا بارڈر سے ڈی پورٹ، نیویارک روانہ ہو گئیں

10-11-2026

(لاہور نیوز) پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا کے بارڈر سے ڈی پورٹ کر دیا گیا، جس کے بعد وہ نیویارک روانہ ہو گئیں۔

اداکارہ میرا امریکا سے کینیڈٓا ایک شو میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں جہاں انہیں نیاگرا فالز کے کینیڈین بارڈر پر کئی گھنٹے روکے رکھا گیا، جس کے بعد ان کے ڈی پورٹیشن کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس حوالے سے اداکارہ میرا نے بتایا کہ انہیں کینیڈٓا میں پرفارمنس پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے باعث ڈی پورٹ کیا گیا، اداکارہ میرا  نے کہا کہ وہ جلد ہی اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کریں گی۔