دوسرا ٹی ٹوینٹی:پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 82 رنز سے میچ جیت لیا
10-11-2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانیوالی ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو 82 رنز سےشکست دے دی۔سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانیوالی ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورزمیں215 رنزبنائے۔ پاکستانی کی اننگ میں کپتان صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز بنائے جبکہ معاذ صداقت نے 96 رنز بنائے۔فخر زمان نے 22 رنز جبکہ حسن نواز 19 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان نے سری لنکا کی ٹیم کو 216 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ایشان ملنگا، تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے 216 رنز کےجواب میں7 وکٹوں پر 133 رنز بنا سکی ۔عمران رندھاوا نے 11 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کے کھلاڑی مہیش تھیکشانا 32رنز اورچمندوو کرما سنگھ29، سنتھ جے سوریا 22 رنز بنائے۔سلمان مرزا نے دو کھلاڑیوں کو اوٹ کیا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔