لاہور: 265 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 353 زخمی

10-11-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 265 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 353 افراد زخمی ہوئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 141 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 212 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔       ریسکیو حکام کا کہنا ہے حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔