لاہور: پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری، 28 ملزمان گرفتار
10-11-2026
(لاہور نیوز) سٹی پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کر لی، ایس پی سٹی کے مطابق پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام پورہ، انارکلی اور بھاٹی گیٹ سے پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ شاہدرہ سے 4 اور شاہدرہ ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 13 پتنگ باز پکڑے گئے۔ اسی طرح رنگ محل سے 2 اور موچی گیٹ سے ایک ملزم کو پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ شفیق آباد، شاد باغ اور بادامی باغ سے بھی 4 ملزمان کو حراست میں لے کر پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔