لاہور: دیسی کشتی کا دنگل، فاتح پہلوانوں کیلئے نقد انعامات کا اعلان

10-11-2026

(لاہور نیوز) لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دیسی کشتی کے مقابلے چائنہ سکیم کے شہباز شریف سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

دنگل کا انعقاد صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری ارشد ستار کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔ صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان دنگل کے انتظامات اور مقابلوں کی نگرانی کریں گے، ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری ارشد ستار اور قیصر رشید دنگل کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ قومی کوچ فرید علی پہلوان، طاہر ببا پہلوان، جہان خان، سونا چاندی اور مہر وقاص مقابلوں کے انعقاد میں معاونت کریں گے۔