گڑھی شاہو: کینال انڈر پاس سے چھلانگ لگا کرایک شخص کی خودکشی
10-11-2026
(لاہور نیوز) گڑھی شاہو کے علاقے میں کینال انڈر پاس سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق متوفی بورڈ آف ریونیو کا ملازم اور ساندہ کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے گڑھی شاہو کینال پل پر اپنی موٹرسائیکل لاک کی اور پھر پل سے نیچے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع خاتون عذرا نے دی تھی۔ متوفی کی لاش قانونی کارروائی اور ضروری ضابطے پورے کرنے کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کارروائی مکمل ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد کینال انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔