خودکشی یا قتل؟ کاہنہ میں چھت کی گرل سے لٹکی لاش برآمد
10-11-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں پرل گارڈن کے قریب ایک شخص مبینہ طور پر چھت کی گرل سے لٹکا ہوا پایا گیا، متوفی کی شناخت ارسلان کے نام سے بتائی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس مبینہ طور پر تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ خودکشی کا ہے یا قتل کا۔ واقعے کی اصل وجوہات اور موت کی نوعیت کا تعین پولیس کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہوگا۔