برائلر گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، انڈوں کا ریٹ برقرار

10-11-2026

(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے البتہ فارمی انڈوں کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

ریٹ بڑھنے کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 548 روپے فی کلو ہو گیا ہے، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مرغی کا گوشت خریدنے والے صارفین کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان شہریوں کے لیے روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں گھریلو بجٹ کو متاثر کر رہی ہیں۔ برائلر گوشت اور انڈے عام شہریوں کی خوراک کا اہم حصہ ہیں، تاہم قیمتوں میں اضافے سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے غذائی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔