پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا
10-11-2026
(دنیا نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کے مشن کے تحت پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوسرے ٹی 20 میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ قومی ٹیم کی نظریں آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہیں، جبکہ سری لنکن ٹیم سیریز برابر کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔