لاہور میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار

10-11-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں مزید بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 شہر کے مختلف علاقوں گلبرگ، فیروز پور روڈ اور ماڈل ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں، جس سے شہریوں نے خوشگوار موسم کا مزہ لینے کیلئے ناشتہ پوائنٹس کا رخ کر لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید بارش ہونے کے امکانات ہیں۔