سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے, طبی معائنے کا امکان

10-10-2026

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف لندن پہنچ گئے، وہ ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ ان کے طبی معائنے کا بھی امکان ہے۔

  ذرائع کے مطابق نوازشریف نجی ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن پہنچے، جہاں سے وہ ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے لیے روانہ ہو گئے۔ دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام کریں گے، اپنے دورے کے دوران سابق وزیراعظم اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔