راحت فتح علی خان اور عمار بیگ کا نیا ڈوئٹ گانا ’آجا‘ ریلیز
10-10-2026
(لاہور نیوز) معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور عمار بیگ کا ڈوئٹ گانا ’آجا‘ ریلیز کر دیا گیا۔
گانے کی شاعری اور کمپوزیشن عمار بیگ اور وارث بیگ نے تیار کی ہے جبکہ گانے کی میوزک ارینجمنٹ عمیر حسن نے کی ہےجس میں کلاسیکل موسیقی کی ترتیب مجاہد حسین نے دی ہے۔ عمار بیگ معروف گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے ہیں راحت فتح علی خان کے ساتھ ’آجا‘ ان کا پہلا ڈوئٹ گانا ہے۔