سائیکاس پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، عامر مزاری انڈر 18 چیمپئن بن گئے
10-10-2026
(لاہور نیوز) سائیکاس پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر 18 بوائز فائنل میں عامر مزاری نے عبدالرحمان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
انڈر 14 بوائز فائنل میں محمد آیان نے معاز کو شکست دی، جبکہ انڈر 12 میں ایم آیان نے مصطفیٰ عزیر رانا کو ہرا دیا۔ گرلز مقابلوں میں ایمن شہباز نے شاہ نور کو شکست دی جبکہ انڈر 14 گرلز فائنل میں خدیجہ خلیل نے ایمن کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انڈر 18 گرلز فائنل میں بسمل ضیا نے خدیجہ خلیل کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا سینئرز 55 پلس ڈبلز مقابلے میں رشید ملک اور عارف فیروز نے احسن اور وقار کو ہرا دیا۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پنجاب لان ٹینس کیپٹن (ر) فضیل اصغر بھی موجود تھے۔ سینئر ایگزیکٹو نائب صدر رشید ملک نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔