آزادی فلائی اوور پر بس تلے کچلا جانیوالا موٹر سائیکل سوار جاں بحق

10-10-2026

(لاہور نیوز) آزادی فلائی اوور پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نامعلوم کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار سڑک پر گر گیا، جس کے بعد پیچھے سے آنے والی بس نے اسے کچل دیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے میں ملوث بس راوی روڈ پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔ سی ٹی او لاہور  نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حادثے میں ملوث نامعلوم کار کو تلاش کرنے کا حکم دے دیا، پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ حادثے کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔