وزیر اعظم شہباز شریف نے کل صبح کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

10-10-2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم کی جانب سے صبح 9:30 بجے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق مختلف آئینی آپشنز پر غور کیا جائے گا، خیبر پختونخوا کی صورتحال کے حوالے سے مختلف آئینی آپشنز پر مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وزیراعظم کی اہم ملاقات بھی ہوئی، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے  وزیر اعظم سے  آئینی آپشن استعمال کرنے سے قبل ایک موقع اور مشاوراتی عمل کو بڑھانے کی درخواست کی ہے۔