پنجاب بھر میں وثیقہ نویسی کا پرانا نظام ختم، اراضی معاون نظام نافذ
10-10-2026
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں وثیقہ نویسی کے پرانے نظام کا خاتمہ کر تے ہو ئے ھکومت نےاراضی معاون نظام کے نفاذ کی فیصلہ کر لیا۔
نئے نطام کے تحت 12 اکتوبر 2026 سے صرف رجسٹرڈ اراضی معاون ہی وثیقہ جات تیار کرنے کے مجاز ہوں گے۔ حکام کے مطابق وثیقہ نویسوں کو اراضی معاون بننے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، اراضی معاون بننے کے خواہش مند افراد ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ نئے نظام کے تحت اراضی معاون کے لیے مختلف ماہانہ سبسکرپشن پیکجز متعارف کرا ئے جائیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کے بعد رجسٹرڈ اراضی معاون نہ ہونیوالے افراد وثیقہ نویسی کے اہل نہیں ہوں گے۔ مزید برآں، نئے رجسٹرڈ وثیقہ نویسوں کیلئے جدید بائیومیٹرک مشین کی دستیابی لازمی قرار دے دی گئی تاکہ دستاویزات کی تیاری اور تصدیق کا عمل جدید، شفاف بنایا جا سکے۔