ٹولنٹن مارکیٹ سیل کرنے سے کروڑوں روپے مالیت کی مرغی ضائع

10-10-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں واقعہ ٹولنٹن مارکیٹ سیل کرنے سے کروڑوں روپے مالیت کی مرغی ضائع ہو گئی۔

پولٹری پروفیشنل کلب کے چیئرمین ریاض احمد احسان نے لاہور پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند افراد کی غلطی کی سزا پوری مارکیٹ کو نہیں دی جا سکتی، روزگار بحال کیا جائےٹولنٹن مارکیٹ سیل کرنے سے کروڑوں روپے مالیت کی مرغی ضائع ہو گئی ہے۔ اس موقع پر موجود دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا الزام جھوٹ ہے، مارکیٹ کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ روزگار بحال ہو سکے جبکہ شفاف تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے جو میرٹ پر فیصلہ کرے۔