ڈی جی ایل ڈی اے کا جیل روڈ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

10-10-2026

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جیل روڈ، فیروزپور روڈ سمیت مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی اور مرمت و بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران چیف انجینئر اسرار سعید اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر  نے ڈی جی ایل ڈی اے کو جاری منصوبوں، تعمیراتی سرگرمیوں اور کاموں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق  نے جیل روڈ کے مختلف مقامات پر جاری مرمت و بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا، جبکہ عائشہ صدیقہ روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے فیروز پور روڈ پر عبد الستار ایدھی انڈر پاس پر جاری کاموں کا معائنہ کیا اور اسی شاہراہ پر اربن ریجنریشن منصوبے کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ پر جاری پائلٹ منصوبے کی پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران متعلقہ افسران  نے انہیں منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔