کاہنہ: جھوٹی ڈکیتی کا ڈراپ سین ، نجی کمپنی کا سیلز مین ماسٹر مائنڈ نکلا

10-10-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ چوکی ہلوکی، نگڑ پھاٹک روڈ پر ڈکیتی کی مبینہ جھوٹی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق نجی کمپنی کا سیلز مین ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لیے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کی اور دو موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھیننے کا ڈرامہ رچایا۔ چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کیا، جبکہ اس کے گھر سے نقدی اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق پولیس نے واقعہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے جھوٹی ڈکیتی کا سراغ لگا لیا۔