لاہورپولیس کے خدمت کاؤنٹرز سے رواں سال 22 ہزار سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس فراہم

10-10-2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے زیرِ انتظام 13 پولیس خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو طبی و قانونی خدمات کی فراہمی جاری ہے۔

رواں سال ان کاؤنٹرز کے ذریعے 22 ہزار سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 4 ہزار 394 پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو طبی اور قانونی معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجرا سے شہریوں کو قانونی معاملات میں سہولت میسر آ رہی ہے، جبکہ حادثات اور دیگر واقعات سے متاثرہ افراد کو طبی و قانونی معاونت کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو ضروری خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کا بروقت اجرا قانونی امور میں شہریوں کے لیے معاون ثابت ہو رہا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس شہریوں کی خدمت، سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوشاں ہے، جبکہ شہریوں اور پولیس ملازمین کو ضروری طبی و قانونی معاونت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔