پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
10-09-2026
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
حکومت نے ڈیزل 52 پیسے فی لٹر مہنگا جبکہ پٹرول 66 پیسے فی لٹر سستا کر دیا۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین 3 دن کے لیے کیا گیا ہے۔