فیول سبسڈی سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر چکی، شہباز شریف
10-09-2026
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہافیول سبسڈی سے مستفید ہونے والوں کی تعداد1 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم میں ڈیجیٹل طریقہ کار سے شفاف انداز میں ایک کروڑ سے زائد مستحقین کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے پر وزراء و افسران کے اعزاز میں دیئے گئے عصرانے اور پذیرائی کے حوالے سے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم فیول اسکیم میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو سبسڈی کی فراہمی دی گئی ۔ انہوں نے کہا فیول سبسڈی سے مستفید ہونے والوں کی تعداد1 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم‘‘ میں وفاق کے ساتھ صوبوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اس سکیم سے کم از کم ایک دفعہ مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پختہ عزم، غیر متزلزل لگن، وابستگی اور انتھک کوششوں پر مبنی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس پر وزراء اور متعلقہ ادارے تحسین کے مستحق ہیں۔عوام کی سہولت کے لئے یہ سکیم جاری رہے گی، اس سکیم کے لئے 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔