لاہور: 241 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 266 زخمی

10-09-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 241 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 266 افراد زخمی ہوہے  جن میں 89 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 177 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔