پہلا ٹی 20: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

10-09-2026

(لاہور نیوز) ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو ادرا نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کمیندو مینڈس نے 23 اور داسن شناکا نے 18 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کامل مشارا 6، ویلا لاگے 5، کوشل مینڈس اور سہان آراچیگے ایک، ایک رن بنا سکے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی قیادت صاحبزادہ فرحان کررہے ہیں، جبکہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوشل مینڈس کے پاس ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ سری لنکن اسکواڈ میں کامل مشارا، سنیتھ جے وردھنے، کوشل مینڈس (کپتان)، لہرو اودارا، سہان آراچیگے، کمیندو مینڈس، داسن شناکا، چامندو وکرما سنگھے، دونتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، وجے کانتھ ویاس کانتھ، بنورا فرنینڈو، نووان تھشارا، ایشان ملنگا اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔