کسان کارڈ کے قرض کی ادائیگی پر انعامات، ٹریکٹر، موٹر سائیکل اور موبائل فون جیتنے کا موقع

10-09-2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں کسان کارڈ کے چوتھے مرحلے کے تحت واجب الادا قرض کی رقم وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ زراعت کے مطابق کسان کارڈ ہولڈرز کو بل کی ادائیگی کے پیغامات 15 اکتوبر کو موصول ہوں گے, 26 اکتوبر 2026 تک واجب الادا رقم جمع کرانے والے کاشتکار انعامی قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے، جس کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں کو ٹریکٹر، موٹر سائیکل اور موبائل فون دیے جائیں گے۔ محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ بل کی ادائیگی کے 48 گھنٹے کے اندر اگلے بلاسود زرعی قرض کی رقم کسان کارڈ میں منتقل کر دی جائے گی جبکہ کاشتکار واجب الادا رقم بینک آف پنجاب، انٹر بینک ٹرانسفر یا راست آئی ڈی کے ذریعے جمع کرا سکیں گے۔