برطانوی وفد کا ٹھوکر نیاز بیگ میں خانہ بدوشوں کی بستی کا دورہ
10-09-2026
(لاہور نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ کے جٹ چوک میں برطانوی وفد نے خانہ بدوشوں کی بستی کا دورہ کیا اور بروک پاکستان اور گود کے اشتراک سے قائم مفت آئی کیمپ کا معائنہ کیا۔
بروک پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر جاوید اقبال گوندل نے وفد کی قیادت کی، وفد میں ایما بکلے، ہاورڈ مینڈی، سٹیو، کلیئر، ڈینیئل، ڈاکٹر منوچہر اور ڈاکٹر عمران کبیر شامل تھے۔ دورے کے دوران وفد کو بتایا گیا کہ مفت آئی کیمپ میں مقامی خانہ بدوش آبادی کے افراد کی آنکھوں کے امراض کی تشخیص اور علاج کیا گیا۔ برطانوی وفد نے گود اور بروک پاکستان کی کاوشش کو سرہاتے ہوئے تنظیم کے رضا کاروں کی خدمات پر خوشی کا اظہار کی۔ دوسری جانب ڈائریکٹر نذیر غازی نے ری سائیکل بیگ کی افادیت اور اہمیت پر آگاہی فراہم کی، اس موقع پر برطانوی وفد کے ارکان کو روایتی پگڑیاں بھی پہنائی گئیں۔