پنجاب حکومت کے اقدامات سے سموگ پر قابو پانے میں مدد ملی، مریم اورنگزیب
10-09-2026
(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
گلبرگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ سموگ کی روک تھام کیلئے سائنسی بنیادوں اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، ایئر کوالٹی سیف سٹی سینٹر فضائی آلودگی کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سینئر صوبائی وزیر کے مطابق فضائی آلودگی کے اسباب کی نشاندہی اور تدارک کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام بھی سموگ کے خلاف حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔