ٹریفک سیکٹر کے زیر التوا چالانوں کو ایک ماہ میں نمٹانے کے احکامات
10-09-2026
(ویب ڈیسک) ٹریفک سیکٹر کے زیر التوا چالانوں کو ایک ماہ میں نمٹانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔
سیشن جج لاہور طارق خورشید خواجہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مجسٹریٹوں کو ٹریفک چالانوں کو نمٹانے کی ماہانہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کیلئے کینٹ کچہری، ماڈل ٹاؤن کچہری اور ضلع کچہری کے مجسٹریٹوں میں ٹریفک سیکٹر تقسیم کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ضلع کچہری میں 17، کینٹ کچہری میں 12 جبکہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں 12 مجسٹریٹ ٹریفک چالانوں کی سماعت اور نمٹانے کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔