یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

10-09-2026

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ نے عالمی سطح پر نمایاں اعزاز حاصل کر لیا، جن کے نام دنیا کے 2 فیصد زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی مرتب کردہ عالمی ڈیٹا بیس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس عالمی تحقیقی ادارے ایلسویئر (Elsevier) کے ریپوزٹری میں شائع کیا گیا ہے۔ مذکورہ عالمی فہرست میں سائنسدانوں کی درجہ بندی تحقیقی مقالہ جات کو ملنے والے حوالہ جات، علمی و تحقیقی خدمات اور تصنیفی کردار سمیت مختلف تحقیقی اشاریوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اس فہرست میں شمولیت یونیورسٹی کے اساتذہ کی تحقیقی سرگرمیوں اور علمی خدمات کا اعتراف ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی فہرست میں شامل اساتذہ میں ڈاکٹر سمیرا افشین، ڈاکٹر محمد حسن احمد، ڈاکٹر ایم احمد، ڈاکٹر نوید احمد، ڈاکٹر محمد سعید اختر، ڈاکٹر محمد عمران اسد، ڈاکٹر عمیر اشرف، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر فہیم کے بٹ، ڈاکٹر عابد حسانان، ڈاکٹر نور سعید خان اور ڈاکٹر غلام ایم مصطفیٰ شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ کی عالمی سطح پر اس فہرست میں شمولیت کو جامعہ کے لیے ایک اہم علمی و تحقیقی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو تحقیق کے فروغ اور بین الاقوامی علمی منظرنامے میں ادارے کی موجودگی کو اجاگر کرتی ہے۔