نواز شریف سکولز آف ایمیننس فیز ٹو: قواعد کی خلاف ورزی پر لائسنس منسوخی کا انتباہ

10-09-2026

(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سکولز آف ایمیننس فیز ٹو کے لائسنسز سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں مانیٹرنگ ٹیم کی سکول وزٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور لائسنس ہولڈرز کی سرزنش کی گئی۔

رانا سکندر حیات نے ہدایت کی کہ تمام سکولز میں قواعد و ضوابط کے مطابق انفراسٹرکچر کی سو فیصد تکمیل یقینی بنائی جائے، ٹی او آرز پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے، جبکہ تمام لائسنس ہولڈرز بروقت ادائیگیاں بھی یقینی بنائیں۔ وزیر تعلیم کے مطابق محکمہ تعلیم سمارٹ سلیبس کی جانب بڑھ رہا ہے اور نئے نصاب میں 35 فیصد تبدیلی کی گئی ہے، پہلی سے پانچویں جماعت تک کی درسی کتب فروری میں سکولوں کو فراہم کر دی جائیں گی۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ایمیننس ماڈل کے باعث نجی شعبہ بھی اس معاملے پر غور کر رہا ہے۔