مصطفیٰ ٹاؤن میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 58 سالہ شخص جاں بحق

10-09-2026

(لاہور نیوز) مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 58 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عنایت کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی عنایت انجینئرنگ اکیڈمی کے قریب سڑک عبور کر رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی عنایت کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے متوفی کے بیٹے آصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔