پٹرول مزید 2 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ

10-08-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی قیمت 398 روپے 96 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 9 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔