ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی جگہ بنگلا دیش شامل
10-08-2026
(لاہور نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کر لیا گیا۔
اے ایچ ایف کی دعوت پر بنگلا دیش نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی، بھارت ہی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ کے اپ ڈیٹ ڈراز کا اعلان کل کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے شروع ہو گا۔