تین سٹیج اداکاروں کو ہالز میں غیر اخلاقی رقص کرنے پر نوٹسز جاری
10-08-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے تین سٹیج اداکاروں کو ڈرامہ ہالز میں غیر اخلاقی رقص کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 2دن میں جواب طلب کر لیا۔
پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے سٹیج اداکارہ عروج خان ، نایاب خان اور معصومہ ملک کو غیر اخلاقی ڈانس پرفارمنسز پر نوٹس جاری کئے ہیں۔ تینوں سٹیج اداکاراؤں کو دو روز میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے دفتر واقع شادمان لاہور میں جواب داخل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر آپریشنز مغیث بن عزیز کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ڈرامہ ہالر میں غیر اخلاقی پرفارمنسز کسی صورت میں قابل قبول نہیں ، ورنہ غیر ذمہ داری پر آرٹسٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔