اندرون بھاٹی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی گرنے سے خاتون جاں بحق

10-08-2026

(لاہور نیوز) اندرون بھاٹی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت زمین بوس ہونے یکے باعث ملبے تلے دب کر 35 سالہ خاتون دم توڑ گئی۔

بھاٹی گیٹ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، سیف سٹی ڈرون ٹیم موقع پر موجود رہی اور ان کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں معاونت کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی متوفیہ کی شناخت 35سالہ نازیہ بی بی کے نام سے ہوئی، جاں بحق خاتون کی لاش کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔