برائلر گوشت اور انڈوں کے نرخ برقرار
10-08-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے دام برقرار ہیں، برائلر گوشت کی قیمت 505 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 320 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 334 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کے دام بھی برقرار ہیں۔ انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔