منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

10-08-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

چوکی منہالہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی میں ملوث 3 ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اویس، وسیم اور جاوید شامل ہیں، جن کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق گرفتار ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔