پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، تین ملزمان گرفتار

10-08-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 150 پتنگیں اور ممنوعہ کیمیکل ڈور کی 19 چرخیاں برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود پتنگوں کی سپلائی میں ملوث تھے۔ ایس ایچ او مصری شاہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اسد، احسان اور وقار کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پتنگوں کی ترسیل کے لیے موٹر سائیکل اور کاٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتے تھے، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ فروشی بھی کرتے تھے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی پر ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے مصری شاہ پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔