فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحانی شیڈول تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
10-07-2026
(لاہور نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحانی شیڈول تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پبلک نوٹس کے مطابق ایف پی ایس سی کے تمام امتحانات جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے، امتحانات کی تاریخ اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ امتحانات کی تاریخ اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایف پی ایس سی کے تحت 10 سے 19 اکتوبر امتحانات کے انعقاد ہو گا، سی ایس ایس ایم پی ٹی 2027 کا امتحان 10 اکتوبر کو ہوگا، جنرل ریکروٹمنٹ ٹیسٹ فیز تھری، 12 سے 19 اکتوبر تک ہوں گے۔ امیدوار امتحان شروع ہونے سے 45 منٹ قبل امتحانی مرکز پہنچیں، امتحان شروع ہونے سے 15 منٹ قبل امتحانی مراکز کے دروازے بند کئے جائیں گے، امیدوار پرنٹ شدہ ایڈمیشن سرٹیفکیٹ اور اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لائیں، امتحانی ہال میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات لے جانے پر پابندی ہو گیامیدوار اپنے ایڈمیشن سرٹیفکیٹ ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔