شاہدرہ: سکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چل گئی؛ 3 افراد زخمی

10-07-2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقہ میں سکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں 3 افراد گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گولی چلنےسے تین افراد معمولی زخمی، ہسپتال منتقل کر دیے، 14سالہ نعمان، 30سالہ خالد، 35سالہ صفدر معمولی زخمی ہوئے، احمد وقاص لوہے کے گودام پر سکیورٹی گارڈ تعینات ہے، پولیس  نے مذکورہ سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا، واقعہ اتفاقی حادثہ ہے یا گولی خود چلائی؟ تحقیقات جاری ہیں۔