ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
10-07-2026
(لاہور نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔
مکہ معاہدے کے تحت پاکستانی فوجی دستوں کی سعودی عرب میں موجودگی، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات ہیں، پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں آپریشنل تفصیلات نہیں بتائی جاتیں۔