شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈکس 300 سے متجاوز
10-07-2026
(لاہور نیوز) شہر میں دن کے اوقات کار میں گرمی کی شدت برقرار جبکہ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈکس بھی 300 سے متجاوز کر گیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 23 زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈکس 197 ریکارڈ مختلف علاقوں میں 300 سے تجاوز کر گیا۔