صبور علی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو اسکول بھیجنے پر شدید تنقید کی زد میں

10-07-2026

(ویب ڈیسک)اداکارہ صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سرینا علی کو پری اسکول بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جس پر انہیں مداحوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

      اداکارہ صبور نے نجی ٹی وی کے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے دن ان کی بیٹی بہت روئی تھی، جس پر وہ خود بھی پریشان ہوئیں، تاہم اب سرینا اسکول جانے کی عادی ہو چکی ہے اور خوشی سے جاتی ہے۔ صبور علی کے مطابق انہوں نے بیٹی کو کم عمری میں پری اسکول بھیجنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ دوسرے بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے اور سوشل اسکلز سیکھ سکے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین اس فیصلے سے متفق نظر نہیں آئے۔ بعض کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کی عمر اسکول کیلئے بہت کم ہے، جبکہ کچھ نے اسے والدین کے درمیان بڑھتی ہوئی مقابلے بازی قرار دیا۔