سروسز ہسپتال میں ناقص صفائی، ڈاکٹرز اور عملہ بھی غائب، ایم ایس کی جواب طلبی

10-07-2026

(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ایم ایس سروسز ہسپتال کی جواب طلبی کر لی۔

سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ  نے  6 اکتوبر کی صبح سروسز ہسپتال کا دورہ  کیا، دورے کے دوران سروسز ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں عملہ غیر حاضر پایا گیا۔ نوٹس کے مطابق سرجیکل ایمرجنسی میں بھی ڈاکٹرز و عملہ غائب پایا گیا، آؤٹ ڈور میں مریضوں کا رجسٹریشن کاؤنٹر بند پایا گیا، آگ بجھانے کے آلات نان فنکشنل پائے گئے۔ اسی طرح سی ٹی سکین غیر فعال، ڈیوٹی روسٹر اپ ڈیٹ نہیں تھا، ایم ایس سروسز ہسپتال کو تمام خامیاں 24 گھنٹے میں دور کرنے کا الٹی میٹ دے دیا گیا ہے۔