اچھرہ: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کر لی
10-07-2026
(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق اچھرہ شاکر روڈ پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا، جن کی شناخت 35 سالہ ریحان اور 31 سالہ مہوش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجواتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ اے ایس پی گلبرگ اور ایس ایچ او اچھرہ بھی موقع پر موجود رہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا ریحان کی 11 سال قبل مہوش سے شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔