عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

10-07-2026

(لاہورنیوز) عالمی و مقامی مارکیٹس میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

  آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے پر آ گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2658 روپے گر کر 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کم ہوکر 6 ہزار 488 روپے رہی ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر سستا ہوکر 4119 ڈالر پر آ گیا ہے۔