لاہور کے آسمان پر بادلوں کے ڈیرے، شہر میں آج بادل برسنے کے امکانات
10-07-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بادل برسنے کے امکانات ہیں، جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں سموگ کی مجموعی شرح 164 ریکارڈ کی گئی ہے۔