برائلر گوشت 505 روپے کلو، انڈوں کے دام بھی برقرار

10-07-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پولٹری مصنوعات کے نرخ برقرار ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 505 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 320 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 334 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گا۔ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کے مطابق صافی گوشت بعض مقامات پر 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کے نرخ بھی برقرار ہیں، سرکاری نرخ کے مطابق انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 800 روپے مقرر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں کے باوجود بعض مقامات پر پولٹری مصنوعات مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کی جا رہی ہیں، جس کے باعث صارفین کو اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔