ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
10-07-2026
(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب امجد اقبال رانجھا کو او ایس ڈی (Officer on Special Duty) بنا دیا گیا ہے اور انہیں راجن پور سیشن کورٹ میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار عبد الرحیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون خوشاب کو مستقل تعیناتی تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب کے فرائض انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ حکام کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔